حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ہندوستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الہی نے امام جمعہ مولانا کلب جواد نقوی کی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ان کے ساتھ آقائی بامیری اور آقائی خراسانی بھی مولانا کی عیادت کے لئے ان کے گھر پہونچے ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ایرج الہی حال ہی میں بطور ایرانی سفیر دہلی تشریف لائے ہیں ۔سفیر ایران لکھنؤ میں ایک پروگرام میں تشریف لائے تھے۔
ایرانی سفیر ڈاکٹر ایرج الہی نے مولانا کلب جواد نقوی کی مزاج پرسی کی اور مسلمانوں ،خصوصاً شیعوں کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
اس ملاقات میں علی زیدی چیئرمین شیعہ وقف بورڈیوپی، مولانا سید رضا حیدر زیدی مدیر حوزہ علمیہ حضرت دلدار علی غفران مآبؒ، مولانا نثار احمد زین پوری، مولانا اصطفیٰ رضا، مولانا رضا حسین رضوی، پروفیسر ماہ رخ مرزا، مولانا عادل فراز نقوی، مولانا قمر الحسن، عمیل شمسی، عمران نقوی، مجلس علمائے ہند کے اراکین اور تجارت سے وابستہ افراد بھی موجود رہے۔